پی سی بی کو انگلینڈ سیریز کے لیے براڈ کاسٹرکی تلاش

0
53
PCB seeks broadcaster for England series-PCB
PCB seeks broadcaster for England series-PCB

پی سی بی کو انگلینڈ سیریز کے لیے براڈ کاسٹرکی تلاش

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو برطانیہ کے ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کے لیے براڈکاسٹرز تلاش کرنے کے لیے پر امید ہے۔

بتایا گیا کہ کسی بھی براڈکاسٹر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کو برطانیہ میں ٹیلی کاسٹ کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی جس نے ممکنہ ٹی وی بلیک آؤٹ کے خدشات کو جنم دیا۔

اسکائی اسپورٹس، جو تقریباً تین دہائیوں سے انگلینڈ کی بیرون ملک ٹیسٹ سیریز نشر کر رہا ہے، نے مبینہ طور پر پی سی بی کو بتایا کہ وہ اس سال کی سیریز کے لیے بولی نہیں لگائیں گے۔

تاہم، پی سی بی کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بورڈ سیریز کے لیے نئے براڈکاسٹرز کو فعال طور پر تلاش کر رہا ہے اور اس کے بارے میں پُرامید ہے کیونکہ سیریز شروع ہونے میں ابھی سات سے آٹھ ہفتے باقی ہیں۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ براڈ کاسٹرز کے سامنے نہ آنے کا مطلب یہ نہیں کہ براڈکاسٹرز کے ساتھ بات چیت جاری نہیں ہے سیریز کو انگلینڈ میں ٹیلی کاسٹ کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ شروع ہونے میں ابھی سات ہفتے باقی ہیں، ہمیں امید ہے کہ انگلینڈ میں لوگوں کو سیریز دیکھنے کو ملے گی۔