پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی امریکا میں واقعے کے بعد حارث رؤف کے دفاع میں سامنے آ گئے

0
100
PCB chief Mohsin Naqvi came out in defense of Haris Rauf after the incident in America

پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی امریکا میں واقعے کے بعد حارث رؤف کے دفاع میں سامنے آ گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن خان نے فاسٹ باولر حارث رؤف کے ساتھ امریکا میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس’ پر جاری ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ ہونے والے اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ہمارے کھلاڑیوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا ملوث افراد کو فوری معافی مانگنی چاہیے حارث رؤف کو، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ہم ذمہ دار فرد کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث شخص حارث رؤف سے فوری معافی مانگے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا واقعہ اس وقت وائرل ہوا جب فلوریڈا میں ایک مداح کے ساتھ جھگڑے میں ان کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔