پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے سری لنکا پہنچ گئی

0
113
Pakistan women team reached Sri Lanka for T20 Asia Cup
Pakistan women team reached Sri Lanka for T20 Asia Cup

پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے سری لنکا پہنچ گئی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 19 سے 28 جولائی تک ہونے والے آئندہ اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کے سری لنکا پہنچ گئی۔

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان کو گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ ساتھ نیپال اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں 26 جولائی کو سیمی فائنل کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن پاکستان کا مقابلہ 19 جولائی کو بھارت سے ہوگا جبکہ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف اس کے میچ بالترتیب 21 اور 23 جولائی کو ہوں گے۔

نئے کوچنگ اسٹاف کے تحت یہ پاکستانی خواتین کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی جس میں ہیڈ کوچ محمد وسیم، اسسٹنٹ کوچ جنید خان اور اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان شامل ہیں۔

اسکواڈ :ندا ڈار(کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن۔