نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2023-،24 بغیر کسی نتیجے کے ختم

0
88

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2023-،24 بغیر کسی نتیجے کے ختم

راولپنڈی، 31 جنوری 2024: لاہور اور کراچی کو نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2023-24 کا مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا گیا کیونکہ بارش کی وجہ سے فائنل میچ منسوخ کرنا پڑا۔ 1.5 ملین روپے کی انعامی رقم دونوں ٹیموں کے درمیان تقسیم کی گئی۔
لاہور نے 10 میچز میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر رہتے ہوئے ٹورنامنٹ کا سفر ختم کیا۔ کراچی نے بہترین نیٹ رن ریٹ کے ساتھ راولپنڈی کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2023-،24 بغیر کسی نتیجے کے ختم
راولپنڈی کی کپتان عالیہ ریاض اور ملتان کی کپتان گل فیروزہ کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز حاصل کیے – جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔
عالیہ ٹورنامنٹ کی تیسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں، جنہوں نے 10 میچوں میں 370 رنز بنائے، جس میں تین نصف سنچریاں اور ایک ناقابل شکست سنچری شامل تھی۔ اس نے ٹورنامنٹ میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ عالیہ کے بعد دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی گل نے پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 479 رنز بنائے ۔
لاہور کی سدرہ امین کو 3 نصف سنچریوں اور ایک سنچری سمیت 10 میچوں میں 494 رنز بنانے پر ٹورنامنٹ کی بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا۔

لاہور کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ 10 میچوں میں 8.24 کی اوسط اور صرف 4.44 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 21 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب باؤلر رہیں۔

لاہور کی نمائندگی کرنے والی سدرہ نواز کو ٹورنامنٹ کی بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا جنہوں نے اسٹمپ کے پیچھے 15 آؤٹ کیے جن میں چھ کیچز اور نو اسٹمپنگ شامل تھے۔

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، لاہور اور کراچی کا فائنل بارش کے باعث منسوخ

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کراچی، لاہور اور ملتان کی فتح