محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کو تاریخی قرار دیا

0
180
Mohammad Rizwan termed Pakistan's win against India in T20 World Cup 2021 as historic
Mohammad Rizwan termed Pakistan's win against India in T20 World Cup 2021 as historic

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے امریکہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اپنے پہلے میچ سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کو یاد کیا۔

پاکستان کی جیت کی یادیں آج بھی تازہ ہیں کیونکہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس نے بھارت کو شکست دی تھی اور نہ صرف شکست دی تھی بلکہ روایتی حریفوں پر حاوی ہو کر 10 وکٹوں سے تاریخی جیت درج کی تھی۔

رضوان اور بابر اعظم نے 17.5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 152 رنز کا تعاقب کیا۔

وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ پہلے تو وہ بھارت کے خلاف میچ کو دوسرے میچوں سے مختلف نہیں لے رہے تھے لیکن جیتنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے کچھ تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق رضوان نے امریکہ میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ میرے لیے یہ سب کچھ ویسا ہی تھا چاہے وہ ورلڈ کپ میں کھیلنا ہو یا اتنے بڑے میچ میں تو میں بالکل نارمل محسوس کر رہا تھا مجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ کسی دوسرے میچ سے مختلف ہے لیکن جب ہم جیت گئے تب مجھے احساس ہوا کہ ہم نے کیا حاصل کیا پاکستان میں کہیں بھی میں خریداری کے لیے جاتا تو لوگ پیسے نہیں لیتے تھے۔

“پھر میں نے شاپنگ کے لیے باہر جانا چھوڑ دیا کیونکہ وہ ہم سے پیسے نہیں لے رہے تھے وہ سب انڈیا کو مارنے پر ہماری تعریف کر رہے تھے میں جس سے بھی ملا وہ جیت کے لیے ہماری تعریف کر رہا تھا ایک بار جب میں کسی کے کمرے میں گیا تو انہوں نے وہ میچ ٹیلی ویژن پر لگایا اور کہا کہ وہ اسے روزانہ دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سات مرتبہ آمنے سامنے ہو چکے ہیں جس میں بھارت نے پانچ میچ جیتے ہیں جبکہ پاکستان نے صرف ایک میچ جیتا ہے.

ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ متوقع میچوں میں سے ایک میں پاکستان ایک بار پھر 9 جون کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے ساتھ ٹکرائے گا۔