4 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

0
61

4 دن کےلئے لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سموگ کی صورتحال خطرناک شکل اختیار کر جانے پر رواں ہفتے جمعرات سے اتوار تک صوبے کے 7 شہروں میں کاروبار، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس حوالے سے صوبائی محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ناروال اور حافظ آباد میں 10 نومبر بروز جمعہ کو بھی عام تعطیل ہو گی، جبکہ اب شہروں میں 9 نومبر بروز جمعرات سے 12 نومبر بروز اتوار تک لاک ڈاون نافذ ہو گا۔لاک ڈاون کے دوران کاروبار بشمول ریسٹورنٹس، سینما، مارکیٹیں، دفاتر اور تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

لاک ڈاون کے دوران بیکریاں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، جبکہ ریسٹورنٹس کے ٹیک اویز اور ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت ہو گی۔ دوسری جانب سموگ کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق آئندہ ہفتے وسطی اور جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔