لاہور ہائیکورٹ کا تمام اسکولز اور کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیاتی آگاہی کو مختص کرنے کا حکم

0
91

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے مسئلےپر دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ایک فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کورٹ نے طلباء کو ماحولیات اور پودوں کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے تمام اسکولوں اور کالجوں کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیاتی آگاہی کیلئے وقف کرنے کا حکم دیا ہے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کیس کی سماعت کی. عدالت کے مطابق تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار معمولات میں ماحولیاتی تعلیم شامل کرنے کا مقصد طلباء میں ماحولیاتی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے رکن جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان عدالتی احکامات کو تمام اسکولوں اور کالجوں کو فوری طور پر پہنچا دیا جائے۔