جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0
94
جسٹس نعیم اختر افغان

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اخترافغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان سے حلف لیا۔

جسٹس نعیم اخترافغان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ ججز، وکلاء، بارکونسل نمائندگان اور دیگرنے شرکت کی۔

جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت بھی 3 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل