جاپان کا افغانستان کے لئے بڑی امداد کا اعلان

0
52

جاپان کا افغانستان کے لئے بڑی امداد کا اعلان

افغانستان میں جاپان ایمبیسی نے اعلان کیا ہے کہ جاپان افغانستان کو 58 اعشاریہ 4 ملین امریکی ڈالر کی اضافی امداد دے گا.

افغانستان میں جاپان ایمبیسی نے اعلان کیا کہ جاپان کی حکومت نے انسانی اور بنیادی ضروریات کی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان کے لیے 58.4 ملین امریکی ڈالر کی اضافی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔جاپان ایمبیسی کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اس امداد سے افغان عوام کی عزت اور خود انحصاری کے ساتھ زندگیوں کو برقرار رکھنے اور ان کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جاپان ایمبیسی نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، بین الاقوامی تنظیموں اور جاپانی این جی اوز جیسے شراکت داروں کے ذریعےافغانستان کو یہ امداد فراہم کریں گے۔جاپان ایمبیسی کے مطابق جاپان کی طرف سے افغانستان کے لئے اگست 2021 سے اب تک مجموعی امداد 447 ملین ڈالر ہوگئی ہے.