اسرائیل: ہزاروں افراد کا قبل از وقت الیکشن کیلئے احتجاج، نیتن یاہو نے جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کردیا

0
105

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین ایک بار پھر تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جن کا طے کردہ وقت 2026 ء ہے۔سر پر اسرائیلی پرچم لپیٹے ہوئے ایک مظاہر نے کہاکہ میں حکومت سے کہنا چاہوں گا کہ آپ نے اپنا وقت لے لیا، آپ نے وہ سب کچھ برباد کر دیا جو آپ کر سکتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ یہ تمام چیزیں درست کریں، تمام برے کام جو آپ نے کیے ہیں۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک میں جلد انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔

غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملوں سے اسرائیل میں جلد انتخابات کا مطالبہ زور پکڑ رہا اور مظاہرین نیتن یاہو کے استعفے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔
اسرائیلی میں گزشتہ سال کے آخر میں حکومت مخالف بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے جب کہ سال 2024 میں بھی نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں اور ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم اسرائیل میں نئے انتخابات 2026 میں شیڈول ہوں گے۔

تل ابیب میں ہزاروں افراد نے پولیس کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا، مظاہرین نے نیتن یاہو کی حکومت کو تباہی اور بربادی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔