ایرانی حملے اسرائیل کے سب سے بڑے جنگی بیس “نیو اتیم ائیر بیس” کو نقصان پہنچانے میں کامیاب

0
134

ایرانی حملے اسرائیل کے سب سے بڑے جنگی بیس “نیو اتیم ائیر بیس” کو نقصان پہنچانے میں کامیاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سینئر امریکی آفیسر نے “اے بی سی” نیوز کو بتایا کہ کم از کم 9 ایرانی میزائل اسرائیل کے فضائی دفاع میں داخل ہوئے اور 2 اسرائیلی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا.

انہوں نے مزید کہا کہ 5 بیلسٹک میزائل نیواٹیم ایئر بیس پر گرے، جس سے ایک C-130 ٹرانسپورٹ طیارے، ایک رن وے اور اسٹوریج کی سہولیات کو نقصان پہنچا۔

اہلکار نے بتایا کہ 4 اضافی بیلسٹک میزائل نیواٹیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی حملے اسرائیل کے جنوب میں صحرائے نجف میں واقع سب سے بڑے جنگی بیس نیو اتیم ائیر بیس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 5 ایرانی میزائلوں سے نیو اتیم ائیربیس کے 3 رن ویز کو نقصان پہنچا ہے۔

نیواتیم ائیربیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی بیس ہے، اسرائیل نے اس ائیربیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کر تے ہوئے تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کردی ہیں۔

حملوں کے حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

ایران نے 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیل نے ایرانی حملوں کو ناکام قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کیلئے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرونز اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کیے، میزائل اور ڈرونز ایران اوریمن سے بھیجے گئے تھے۔

امریکی کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔