آئینی حدود میں رہ کر بات چیت کے لیے تیار ہیں، عمران خان

0
79

آئینی حدود میں رہ کر بات چیت کے لیے تیار ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن صرف آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آئین کے اندر رہ کر بات چیت کروں گا۔

عمران خان نے اس ہفتے کے شروع میں اڈیالہ جیل میں ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ ہم فوج کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، فوج کو مذاکرات کے لیے اپنا نمائندہ نامزد کرنا چاہیے ۔

سابق حکمراں جماعت کے بانی اور دیگر سینئر رہنما بشمول شاہ محمود قریشی اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد، گزشتہ سال کرپشن کیس میں خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے فسادات سے متعلق مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں۔

راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)، لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس اور دیگر جگہوں کو مشتعل ہجوم نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جس کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیا گیا۔