نشہ آور مشروب پلا کر ہسپتال ملازمین کی خاتون سے مبینہ زیادتی

0
49

نشہ آور مشروب پلا کر ہسپتال ملازمین کی خاتون سے مبینہ زیادتی

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے قصبے پنڈی بھٹیاں میں واقع ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر اور 2 ملازمین نے خاتون سے مبینہ زیادتی کرڈالی۔متاثرہ خاتون اسپتال میں والدہ کا آپریشن کرانےآئی تھی جہاں اسپتال کےایک ملازم نےخاتون کو نشہ آور مشروب پلاکربے ہوش کیا اور زیادتی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسپتال ملازم متاثرہ خاتون کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرتا رہا جس کے بعد خاتون سے ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی زیادتی کی.پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان روپوش ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب نجی اسپتال انتظامیہ ن کا کہنا ہے کہ خاتون کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔