حماس اور اسرائیل، جنگ بندی میں توسیع کے مزید خواہاں

0
55

حماس اور اسرائیل، جنگ بندی میں توسیع کے مزید خواہاں

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا عارضی معاہدہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور کل صبح جنگ بندی معاہدہ اپنا وقت مکمل کرلے گا تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اطلاق جمعہ سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں جانب سے درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب جنگ بندی معاہدے کے پورے ہونے کے بعد اس کی توسیع کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے.

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 4 روز کی جنگ بندی میں اب تک 175 افراد کو رہا کیا جاچکا ہے، حماس کی جانب سے تین گروپوں میں 39 اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا گیا اور اسرائیل نے تین گروپوں میں 117 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جب کہ حماس نے 17 تھائی، ایک فلپائنی اور ایک اسرائیلی روسی شہری کو رہا کیا۔