نگران حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

0
62
نگران حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

نگران حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

نگران حکومت نے عام انتخابات سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قمتوں میں میں اضافے کا علان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسےفی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 298 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے.

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے کے بعد ہو گیا ہے. یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ نگران حکومت نے 15 جنوری کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی.اُس وقت پٹرول کی قیمت فی لیٹر 259 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے تھی.
لیکن گزشتہ روز وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے

پٹرول سستا، حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا