سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جعلی ڈگری کیس میں گرفتار

0
99

سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جعلی ڈگری کیس میں گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) اختر حسین جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں گرفتار،ایف آئی اے حکام نے اختر حسین کو گرفتار کیا.

سابق سی ای او ڈریپ ماہانہ 25 لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرتے رہے ہیًں.

واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے خلاف لگ بھگ 100 الزامات کی تحقیقات کرنے والی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اتھارٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی تھی۔ جبکہ ایف آئی اے نے سابق سی ای او کے خلاف جعلی پی ایچ ڈی ڈگری کے حوالے سے ثبوت حاصل کرلئے تھے.

پہلے بھی ایف آئی اے کی ٹیموں نے سابق سی ای او شیخ اختر حسین کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد اور لاہور کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے لیکن وہ ناکام رہے۔

اختر حسین کو وفاقی کابینہ نے 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کی ہدایت پر ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری جعلی نکلنے کے بعد برطرف کر دیا تھا۔

تاہم سابق سی ای او ڈریپ اختر حسین نے دعویٰ کیاتھا کہ انہوں نے اپنی ڈگری سری لنکا سے حاصل کی تھی.