انگلینڈ ویمن نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی

0
102
England Women defeated New Zealand in the first match of the T20 series

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈینی وائٹ کی تیز رفتار نصف سنچری اورسارہ گلین کی شاندار باؤلنگ( 3/16) کی بدولت انگلینڈ ویمن نے ہفتہ کو یوٹیلٹا باؤل میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 59 رنز کی زبردست فتح حاصل کی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، انگلینڈ ویمن نے وائٹ اور نیٹ سکیور برنٹ کے درمیان دوسری وکٹ کی میراتھن شراکت کی بدولت بورڈ پر 197/3 کا بڑا مجموعہ حاصل کیا۔

اس سے قبل اوپنرز مایا بوچیر اور وائٹ نے انگلینڈ کی خواتین کو 61 رنز کی شراکت سے مضبوط آغاز فراہم کیا۔

افتتاحی شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب آٹھویں اوور کی چوتھی ڈلیوری پر لیا طاہو نے بوچیئر کو آؤٹ کیا۔

بوچیئر نے 26 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔

اس کے بعد وائٹ کے ساتھ کریز پر نیٹ سکیور برنٹ شامل ہوئی اور دونوں نے مل کر مضبوط شراکت قائم کی۔

انہوں نے صرف 45 گیندوں پر 82 رنز کا اضافہ کیا اس سے پہلے کہ ایڈن کارسن نے 16 ویں اوور میں سکیور برنٹ کو آوٹ کیا۔

سکیور برنٹ نے صرف 23 گیندوں پر 9 چوکے لگا کر 47 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی خواتین کی جانب سے ڈینی وائٹ 51 گیندوں پر 76 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی جس میں ایک چھکے سمیت12 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے تاہوہو نے 2 جبکہ کارسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں صرف 138/9 رنز بنائے.

بیٹس وائٹ 33 گیندوں پر 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی انہوں نے5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ان کے علاوہ ایمیلیا کیر نیوزی لینڈ کے لیے 26 گیندوں پر 38 رنز کے ساتھ دوسری قابل ذکر رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں جبکہ باقی نے رنز کے تعاقب میں معمولی شراکت کی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی 9 جون کو ہوو میں کھیلا جائے گا۔