الیکشن 2024: سیکیورٹی کیلئے پشاور پولیس کا ہوم ورک مکمل، 577 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار

0
131
الیکشن 2024: سیکیورٹی کیلئے پشاور پولیس کا ہوم ورک مکمل

الیکشن 2024: سیکیورٹی کیلئے پشاور پولیس کا ہوم ورک مکمل، 577 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے لیے پشاور پولیس نے ہوم ورک مکمل کرلیا، شہر میں مجموعی طور پر ایک ہزار 280 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ان میں سے 577 کو حساس ترین، 655 کو حساس اور 48 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن 2024: سیکیورٹی کیلئے پشاور پولیس کا ہوم ورک مکمل، 577 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار

ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 885 جبکہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 620 اہلکار تعینات ہوں گے۔

عام پولنگ اسٹیشنز پر 144 اہلکار تعینات ہوں گے، ایک ہزار 170 خواتین پولیس اہلکار بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کی جائیں گی۔

نارمل پولنگ اسٹیشنز میں 3اہلکار، حساس پولنگ اسٹیشنز میں 4 اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 5 اہلکار تعینات ہوں گے۔

ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی کیمروں سے لیس اہلکار تعینات ہوں گے، انتظامات کا جائزہ لینےکے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی، اہلکاروں کو باڈی کیمرے لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔