الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی

0
146

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے پر خصوصی 2 رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔