Monday, December 30, 2024
Homeکھیلکیا ڈین ایلگار بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر ہو...

کیا ڈین ایلگار بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

Published on

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ڈین ایلگار بھارت کے خلاف ہوم گراؤنڈپر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں۔
ایلگار ہندوستان کے خلاف ہوم گراؤنڈمیں، ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اپنے 11 سالہ طویل بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کرینگے.
ایلگار نے اپنے بیان میں کہا کہ” کرکٹ کا کھیل کھیلنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے لیکن اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنا حتمی بات ہے. یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے جو مجھے نصیب ہوا ہے۔
“جیسا کہ کہا جاتا ہے، ‘تمام اچھی چیزیں ختم ہوجاتی ہیں’، اور ہندوستانی ہوم سیریز میری آخری سیریز ہوگی، کیونکہ میں نے اپنے خوبصورت کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ایسا کھیل جس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں میرا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ دنیا میں میرا پسندیدہ اسٹیڈیم۔ وہ مقام جہاں میں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ رن بنایا اور امید ہے کہ آخری بھی۔”

36 سالہ کھلاڑی نے اب تک 84 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 5146 رنز بنائے ہیں جن میں 13 سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 199 ہے جو کہ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 2017 میں بنایا تھا – یہ ایلگار کا اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ایلگار نے 2018 میں ہوم گراونڈ میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی 3-1 سے سیریز کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا، جہاں انہوں نے تین میچوں میں 333 رنز بنائے اور کیپ ٹاؤن کے تیسرے ٹیسٹ میں 141* کے ساتھ بلے بازی کی جب پروٹیز نے سیریز 3-1 سے جیت لی۔

بہترین بلے بازی کی بدولت 2021 میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے نوازا گیا۔ ان کی قیادت میں، جنوبی افریقہ نے 2021-23 سائیکل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، جس میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتنا شامل تھا، جبکہ نیوزی لینڈ میں سیریز ڈرا ہوئی ۔

Latest articles

جسپریت بمراہ آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سال کے مشہور...

میتھیو شارٹ نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے رجسٹریسن کرا دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے پیر...

سال 2024 میں یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز !

یوٹیوب نے اپنی سال کے آخر کی فہرست جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سب...

نومبر میں کاروں کی فروخت میں 22% کی ریکارڈ کمی، PAMA کی رپورٹ

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے...

More like this

جسپریت بمراہ آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سال کے مشہور...

میتھیو شارٹ نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے رجسٹریسن کرا دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے پیر...

سال 2024 میں یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز !

یوٹیوب نے اپنی سال کے آخر کی فہرست جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سب...