کرکٹ آسٹریلیا نےسابق سری لنکن کرکٹر پر خاتون کھلاڑی کے ساتھ نامناسب رویے پر پابندی عائد کر دی

0
56
Cricket Australia bans Sri Lanka coach for 'inappropriate behaviour'-Cricket Australia
Cricket Australia bans Sri Lanka coach for 'inappropriate behaviour'-Cricket Australia

کرکٹ آسٹریلیا نےسابق سری لنکن کرکٹر پر خاتون کھلاڑی کے ساتھ نامناسب رویے پر پابندی عائد کر دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق سری لنکن کرکٹر دلیپ سماراویرا پر کرکٹ آسٹریلیا نے خاتون کرکٹر کے ساتھ “نامناسب رویے” کی وجہ سے 20 سال کے لیے کسی بھی عہدے پر رہنے کی پابندی عائد کر دی تھی۔

سی اے انٹیگریٹی یونٹ نے سماراویرا پر کرکٹ وکٹوریہ کی ملازمت کے دوران نامناسب رویے کا الزام لگانے کے بعد تحقیقات شروع کیں۔

یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ایک طویل مدت تک ایک خاتون کرکٹر کے ساتھ “زبردستی اور کنٹرولنگ انداز” میں برتاؤ کیا۔

سی اے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے سماراویرا سی اے یا ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔

کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نک کمنز نے سابق کرکٹر کے رویے کو “بالکل قابل مذمت اور غداری کا نام دیا .

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں متاثرہ نے کردار کی ناقابل یقین طاقت اور بولنے میں ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی ایسے رویے کو برداشت نہیں کریں گے جو اس پوزیشن یا ہمارے لوگوں سے سمجھوتہ کرے، اور ہمیشہ بولنے کے ہمارے کلچر کی حمایت کریں گے۔

سماراویرا نے قومی ٹیم کے لیے7 ٹیسٹ کھیلے تھے انہیں اس سال آسٹریلیا کرکٹ خواتین کے کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا تاہم، انہوں نے اس وقت استعفیٰ دے دیا جب وہ اپنے بھائی کو سائیڈ کے بیٹنگ کوچ کے طور پر رکھنا چاہتے تھے۔