محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی بڑی کاروائی, ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

0
45

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے.

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 164 آپریشن کیے گئے.
ان شہروں میں لاہور، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، لیہ، ساہیوال، میانوالی اور بہاولپور شامل تھے.

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپرہشن کے دوران اہم ٹی ٹی پی کمانڈر معاویہ کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔