سائفر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

0
65

سائفر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

عدالت نے سائفر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی، پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور ذوالفقار عباس نقوی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے.
سائفر کیس میں آج صرف ملزمان کی حاضری لگائی گئی تھی.

پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی اڈیالہ جیل میں پیشی کے موقع پر موجود تھیں جبکہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل موجود تھے.

دوسری جانب سائفر کیس، IHC کے ڈویژن بنچ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، اوپن ٹرائل کے حکم کے باوجود جیل سماعت داخلے پر پابندی۔
جیل کے باہر ملکی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی کیس کی کوریج کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہی تاہم میڈیا نمائندگان کو عدالت جانے کی اجازت نہ دی گئی۔