چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی ریٹائرڈ، نامزد چیف جسٹس شہزاد خان کل حلف اٹھائیں گے

0
57

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی ریٹائرڈ، نامزد چیف جسٹس شہزاد خان کل حلف اٹھائیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں،ان کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب آج منعقد کی جائیگی،تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد احمد خان اور پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز شرکت کرینگے۔الوداعی تقریب کے بعد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا جائے گا۔

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے اپنے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ان سے حلف لیں گے۔ سبکدوش ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی اڑھائی سال سے زائد عرصہ تک چیف جسٹس کے عہدے پرفائز رہے ۔جسٹس امیر بھٹی کی زیر قیادت لاہور ہائیکورٹ میں 3لاکھ سے مقدمات کو نمٹایا گیا۔

جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف 6جولائی 2021کو اٹھا یا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس امیر بھٹی 12مئی 2011کو عدالت عالیہ لاہور کے جج مقرر ہوئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں 70لاکھ سے زائد کیسز نمٹائے گئے۔جسٹس محمد امیر بھٹی 08 مارچ 1962کو صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی تھی۔