پاکستانی ریسلراطہر زاہد نے بھارتی حریف کو شکست دے کر انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی

0
65
Athar Zahid won the International Wrestling Championship title by defeating his Indian opponent
Athar Zahid won the International Wrestling Championship title by defeating his Indian opponent

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والے ریسلنگ میگا ایونٹ میں 29 سالہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی ریسلر سنگھم دوبے کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

یہ چیمپئن شپ 4 اکتوبر کو منعقد ہوئی تھی، جس میں اطہر زاہد نے بہترین کارکردگی دکھا کر دنیا بھر سے آنے والے اعلیٰ ریسلرز کو شکست دی۔

اطہر زاہد نے بین الاقوامی ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی نہیں بلکہ پورے پاکستان اور اس کے 25 کروڑ عوام کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا، “میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے ملک پاکستان لے کر جا رہا ہوں۔”

اطہر کا اس چیمپئن شپ کا سفر اس سال کے شروع میں “فائٹ یا ڈائی چیمپئن شپ” جیتنے سے شروع ہوا، جس سے انہیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع ملا۔ انہوں نے 4 مئی کو کراچی کے کشمیر پارک میں ہونے والے “ریسل میکس 3 ایونٹ” میں اپنے خاص موو “دی ڈیزرٹ سلیم” کے ذریعے جیت حاصل کی۔

اطہر زاہد سعودی عرب کے الاحساء شہر میں پیدا ہوئے اور وہ پہلے سعودی نژاد پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں۔