ہماری سیاست اپنی،آپکی سیاست اپنی ہے،آصف زرداری

0
102

سابق صدر و شریک چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اس لیے ہٹایا تھا کیونکہ ان سے حکومت نہیں چل رہی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے بھی نہیں ہٹایا کہ ہمیں اختیارات کی ضرورت تھی ۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج دل کرتا ہے کہ سندھی یا سرائیکی میں بات کروں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اردو میں بات کر کہ مخالفوں کو میسیج دوں ۔ہمیں ملک کی ترقی کی ضرورت تھی۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ میں بھی ملک سے باہر جا سکتا ہوں لیکن میں اپنے کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔
سابق صدر نے کہا کہ اگر ہم نے صدر کے اختیارات کم کیے تو اس کے پیچھے ایک سوچ تھی۔ ہماری سوچ اتنی ہے کہ ہم ہر چیز کرسکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سب اپنی اپنی سیاست کریں۔ہماری سیاست عوام کی سیاست ہے۔ہماری سیاست اپنی،آپکی سیاست اپنی ہے۔میں نے ہمیشہ عوام اور غریبوں کی خدمت کی ہے ۔ مخالفین آئیں اور الیکشن میں کھڑے ہوں۔
اپنے خلاف الیکشن لڑنے والوں کو ویلکم کرتے ہیں۔ہماری سیاست بینظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کی سیاست ہے۔ آصف زرداری کا کہنا کہ آج کے دور میں مارشل لا لگانا آسان نہیں۔ ہم نے اپنے دور میں طاقت پارلیمنٹ کو دی۔اندرون سندھ میں ترقیاتی کام کروائیں گے۔تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینا چاہئیے۔