قائداعظم ٹرافی 2024-25 کی انعامی رقم کا اعلان

0
34
Announcement of prize money of Quaid-i-Azam Trophy 2024-25-PCB

قائداعظم ٹرافی 2024-25 کی انعامی رقم کا اعلان

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی قائداعظم ٹرافی 2024-25 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم ٹرافی کی مجموعی رقم ایک کروڑ چھبیس لاکھ روپے ہے،فاتح ٹیم کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی

قائد اعظم ٹرافی کے دفاعی چیمپئن کراچی ریجن وائٹس کا مقابلہ 26 اکتوبر کو چارسدہ کے اشفاق گراؤنڈ میں افتتاحی میچ میں پشاور ریجن سے ہوگا۔

پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں تین گروپس میں تقسیم ہوں گی۔

شیڈول

Image Credit: ICC
Image Credit: ICC