امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا،بائیڈن اعلامیہ

0
48

امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا،بائیڈن اعلامیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں جاری تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ حماس کو ختم کرنے تک اسرائیل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عالمی رائے عامہ ایک ہی رات میں بدل بھی سکتی ہے۔

اس دوران امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اپنے مضبوط تعلق کا بھی اشارہ دیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں اور ایسے میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔