امریکا نے ایک مرتبہ پھر سیکرٹری ڈونلڈ لو پر لگائے عمران خان کے الزامات کی تردید کردی

0
186

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کیخلاف لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں، انہوں نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کیخلاف عمران خان کے لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو طلب کیا ہے۔

ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں، محکمے کے افسران گواہی دیتے رہتے ہیں، بلاشبہ ہم امریکی حکام کیخلاف کسی بھی الزام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ ہماری گواہی سے کانگریس کو پالیسی سازی میں مدد ملتی ہے، ڈونلڈ لو پر ماضی میں بھی الزامات لگائے گئے جس کی بار بار تردید کی گئی۔ سائفر معاملے کی وجہ سے کانگریس کے سامنے ڈونلڈ لو کی اس گواہی کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سائفر معاملے اور اپنی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ جس پر امریکی حکام نے ڈونلڈ لو کو کانگرس کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔