متحدہ عرب امارات کے سفیر کی نگران وزیراعظم سے ملاقات

0
104

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی نگران وزیراعظم سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے گزشتہ روزاسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
اماراتی سفیر نے ابوظہبی میں آئندہ COP-28 اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات میں سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے اور متحدہ عرب امارات پر امید ہے کہ پاکستان COP-28 کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نےCOP-28 کے انعقاد پر متحدہ عرب امارات کو مبارکباد دی۔ اس اہم عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی میزبانی اور اس تقریب میں پاکستان کی فعال شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر دوطرفہ تعاون پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور وسیع تر روابط پر اطمینان کا اظہار کیا اور توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غزہ میں بے گناہ شہریوں کے تشدد اور وحشیانہ قتل کو روکیں۔