سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز میں کئی اہم کھلاڑی افغانستان کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں

0
108
Afghanistan squad for Sri Lanka T20Is announced, Rashid Khan, Mujeeb Ur Rehman ruled out

افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ابراہیم زدران ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل سیریز میں افغانستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جبکہ راشد خان، پچھلے سال اپنی کمر کے آپریشن کے بعد ابھی تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے اور کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہیں ۔ ایک اور اہم کھلاڑی مجیب الرحمان بھی سری لنکا کے خلاف افغانستان کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) سیریز سے پہلے ان کے دائیں ہاتھ میں چوٹ لگی تھی جس وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ۔ جبکہ 2023 میں صرف ایک بار کھیلنے والے وفادار مومند کو ٹیم میں واپس لایا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مومند کو ٹیم کے لیے کھیلنے کا ایک اور موقع مل رہا ہے۔

Wafadar Momand
Wafadar Momand

محمد سلیم صافی، جنہیں اپنے ہیمسٹرنگ پٹھوں میں مسئلہ تھا، سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچز سے باہر ہو گئے۔ وہ ابھی تک اس چوٹ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے ۔
نصیب خان، جو کرکٹ بورڈ کے انچارج ہیں، نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے۔ انہیں فخر ہے کہ وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ نصیب خان نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم کے لیے اچھے متبادل کھلاڑیوں کا تیار ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ اگر راشد خان جیسا کوئی اہم کھلاڑی زخمی ہو جائے یا نہ کھیل سکے تو ان کے پاس قیس احمد جیسا کوئی کھلاڑی ہونا چاہیئے جو قدم جما کر کر اچھی کارکردگی دکھا سکے ۔
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئینٹی سیریز کا آغاز 17 فروری کو دمبولا میں ہوگا۔ اگلے میچز بھی اسی جگہ 19 اور 21 فروری کو ہوں گے۔
افغانستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ابراہیم زدران (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر )، محمد اسحاق رحیمی ( وکٹ کیپر )، حضرت اللہ زازئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت، شرف الدین اشرف، فضل حق فاروقی، فرید احمد نوین الحق، نور احمد، وفادار مومند اور قیس احمد۔