ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ،ڈالر کی قدر میں کمی

0
134
A significant increase in domestic foreign exchange reserves, a decrease in the value of the dollar
A significant increase in domestic foreign exchange reserves, a decrease in the value of the dollar

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ،ڈالر کی قدر میں کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ہونے کا سلسلہ رک گیا ہے اور زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9کروڑ 93 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق8دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر2 کروڑ 6لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 7 ارب4 کروڑ8 لاکھ ڈالرہو گئے ۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر7 کروڑ 87 لاکھ ڈازلر اضافے سے 5 ارب 16 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔

اس طرح یکم دسمبر کو مجموعی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 12 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر 12ارب 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز ہو گئے ۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انٹر بینک میں جمعرات کوبھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی دیکھی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔ طلب کے مقابلے میں رسد زائد ہونے جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 283روپے 25پیسے پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284روپے 50پیسے پر مستحکم رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یورو کی قدر3.50پیسے کی تیزی سے 311 روپے اور برطانوی پائونڈ کی قدر3.50روپے بڑھ کر362روپے پر پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 76روپے ہوگئی اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت78روپے پربرقرار رہی ۔