انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے فٹبال قوانین میں تبدیلی متوقع

0
127
انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے فٹبال قوانین میں تبدیلی متوقع
انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے فٹبال قوانین میں تبدیلی متوقع

انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے فٹبال قوانین میں تبدیلی متوقع

دنیائے فٹ بال کے قانون سازوں کی طرف سے فٹ بال کی گورننگ باڈی، نئے قوانین کی جانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں(سن بنز) اور بلیو کارڈ شامل ہیں۔ پریمئر لیگ جو کہ فٹ بال کی سب سے بڑی لیگوں میں سے ایک ہے، پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ ان نئے قوانین کی ابتدائی جانچ کا حصہ نہیں ہوگی۔
فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے کہا ہے کہ کھیل کی اعلیٰ سطحوں پر بلیو کارڈ متعارف کرائے جانے کی خبریں قبل از وقت اور غلط ہیں۔ انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ نئے قوانین کی جانچ پر غور کر رہا ہے جس میں (سن بنز) اور بلیو کارڈز شامل ہیں، لیکن ابھی تک اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ،اور نہ ہی پریمیئر لیگ جیسی ٹاپ لیگز کی شرکت ابھی تک غیر یقینی ہے۔ انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ کا سالانہ اجلاس یکم مارچ کو اسکاٹ لینڈ کے لوچ لومنڈ میں ہونے والا ہے۔ اس میٹنگ میں فٹ بال کی اعلیٰ سطحوں پر فاؤل کے لیے ٹرائلز کے موضوع پر بات کی جائے گی۔
مجموعی طور پر، فیفا چاہتا ہے کہ ان نئے قوانین کے کسی بھی ٹرائل کو احتیاط سے اور بنیادی طور پر فٹ بال کی نچلی سطح پر شروع کیا جائے۔ مارچ میں ہونے والا انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ اجلاس اس مسئلے کو مزید تفصیل سے زیر بحث لائے گا۔
فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو مارک بلنگھم نے شائقین کے درمیان مایوسی کا زکر کیا جب جارحانہ اور چالوں کو حکمت عملی کے غلط استعمال سے روکا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس بات پر غور کیا گیا کہ آیا موجودہ سزا (پیلا کارڈ) ایسے جرائم کے لیے کافی ہے یا نہیں۔
ابتدائی طور پر کھلاڑیوں کے اختلاف کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، فٹبال ایسوسی ایشن اب میدان میں بہتر رویے کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکٹیکل فاؤلز جیسے دیگر شعبوں میں فاؤل کے عیوض سن بن (Sin-bin) کو متعارف کرنے پر غور کر رہا ہے۔

ایشین فٹبال کپ فائنل : پانچ چیزوں کا طے ہونا باقی