پیپلز پارٹی نے اپنا منشور ملکی مسائل کو سامنے رکھ کر بنایا

0
66
موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان خطرے میں ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی نے اپنا منشور ملکی مسائل کو سامنے رکھ کر بنایا ہے. بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس زیبسٹ) کیمپس میں “چنو نئی سوچ کو” کے عنوان سے طلباء کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا انتخابی منشور پاکستان کے مسائل کو مدِنظر رکھ کر بنایا ہے.

بلاول نے اپنے خطاب میں کہا کہ نفرت کی سیاست نے معاشرے کو تقسیم کیا ہے جس کی وجہ سے ملک کا جمہوری اور حکومتی نظام متاثر ہوا.

انہوں نے مزید کہا کہ غربت, مہنگائی, موسمیاتی تبدیلی اور بے روزگاری ملک کے اہم مسائل ہیں. عوام کو ریلیف دینا, معیشت کو بحال کرنا اور پوری دنیا کے ساتھ ملکر موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے
اِس کے علاوہ 300 یونٹ مفت بجلی, بھوک مٹاو پروگرام, غریبوں کیلیے تیس لاکھ گھر, مفت علاج اور تنخواں میں دگنا اضافہ پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کے کچھ اہم نکات ہیں.