بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

0
82

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے صدر کے دفتر نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے اور ملک گیر احتجاج کے باعث ملک سے فرار ہونے کے ایک دن بعد بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے۔

پارلیمنٹ کی تحلیل احتجاجی طلباء رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے اور خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ان کی ڈیڈ لائن پوری نہ کی گئی تو “سخت پروگرام” شروع کیا جائے گا۔

حسینہ کے خلاف تحریک کے اہم منتظمین میں سے ایک ناہید اسلام نے ایک ویڈیو میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے لیے سہ پہر 3 بجے کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی اور “انقلابی طلبہ کو تیار رہنے” کا مطالبہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں ایک عبوری حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے طلبہ رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے تھے جس کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد انتخابات ہونے کی امید ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ میٹنگ ہوئی تھی اور کیا طلبہ کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی آخری تاریخ میٹنگ کے بعد آئی تھی۔

جنرل زمان نے پیر کو حسینہ واجد کے استعفیٰ کا اعلان کئی دنوں کے پرتشدد مظاہروں کے بعد کیا تھا جس میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان بھی کیا۔