ایشون، تیز ترین 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے ہندوستانی باولر بن گئے

0
104
ایشون، تیز ترین 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے ہندوستانی باولر بن گئے

ایشون، تیز ترین 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے ہندوستانی باولر بن گئے

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روی چندرن ایشون انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میں تیز ترین 500 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے گیندباز بن گئے .ایشون نے ہندوستانی اسپنر انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑ کر 500 وکٹوں کے ہدف تک پہنچے والے تیز ترین ہندوستانی باولر بن گئے۔

ایشون نے سوراشٹرا کے نرنجن شاہ اسٹیڈیم ، میں دوسرے دن یہ کارنامہ انجام دیا جس نے ہندوستان کو بڑی کامیابی فراہم کی اور دن کے تیسرے سیشن میں زیک کرولی، کی وکٹ حاصل کی۔

ایشون، تیز ترین  500  ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے ہندوستانی باولر بن گئے

ایشون نے اپنے 98 ویں ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑکر رینکنگ میں پہلے ہندوستانی بالر بن گئے، جنہوں نے 105 میچوں میں 500 وکٹیں حاصل کیں، یاد رہے کہ سری لنکا کے لیجنڈ متھیا مرلی دھرن صرف 87 ٹیسٹ میچز کے ساتھ اس رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

41 سالہ تیز گیند باز 700 وکٹیں حاصل کرنے والے تاریخ کے صرف تیسرے باؤلر بننے کو ہیں سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن (800) اور آسٹریلوی اسپن جادوگر شین وارن (708) کے ساتھ سرفہرست ہیں.