الیکشن کی کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری

0
79

الیکشن کی کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے جنرل الیکشن کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی صحافیوں کو الیکشن کی کیوریج کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں ان میں چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینڈا، ہانگ کانگ اور سنگاپور شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا، الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، ان کے علاوہ یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔