Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsبابراعظم کے متعلق ذکا اشرف کا بیان سامنے آگیا

بابراعظم کے متعلق ذکا اشرف کا بیان سامنے آگیا

Published on

بابراعظم کے متعلق ذکا اشرف کا بیان سامنے آگیا

لاہور: (محمد عرفان جمیل) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہےکہ بابراعظم نمبر ون پلیئر ہیں اور وہ بطورکھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف راولپنڈی اسٹیڈیم آئے جہاں انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔

چیئرمین ذکا اشرف نے شان مسعود، شاہین آفریدی، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور سرفراز احمد سے بھی ملاقات کی۔
ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور ٹیم مینجمنٹ پر بھی مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے شاہین آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہین نے ملک کیلئے جوکیا وہ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے، شاہین آپ ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ بابراعظم نمبر ون پلیئر ہیں اور وہ بطورکھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

ذکا اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شاباش دی، اس موقع پر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سرفراز نے شاندار کھیلا۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this