ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ہاکی ٹیم ملائیشیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
World Cup Qualifiers: Pakistan hockey team defeats Malaysia to reach semi-finals-FIH
پاکستان ہاکی ٹیم نے یکم تا 7 مارچ جاری ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، زکرییا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان خان اور محمد عمار نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ ملائیشیا کی طرف سے عبدالرؤف، احکم اللہ اور فطری ساری نے ایک، ایک گول کیا۔
کامیابی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی، ایڈہاک گورننس اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار اور چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قومی ٹیم ایونٹ کا تیسرا میچ 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔





