Friday, July 5, 2024
Top Newsالیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو

الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو

الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، پیپلز پارٹی برابری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پرانے سیاستدانوں اور سیاست کی جگہ نئی سیاست کو آنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کارکنوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، اس صوبے کے گورنر کو قتل کیا گیا، پیپلزپارٹی کوسازش کے تحت بدنام کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، تیس سے لاہور پر حکومت کرنے والے صرف دعویٰ کرتے رہے، جتنا کام کرنے کی لاہور میں ضرورت ہے اتنی باقی پاکستان میں نہیں ہے، ایسے ظاہر کیا جاتا ہے کہ لاہور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قدم بڑھائیں قاضی صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی عوام کا ہر فیصلہ قبول کرے گی عوام کو بھی چاہیے کہ ملک کی ترقی کے لیے پیپلزپارٹی کاساتھ دیں، مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے 30 سال سے جو یہاں اقتدار میں ہیں وہ سونے کی سڑکیں بناتے ہیں، میں یہاں کی سڑکوں پر گھوم چکا ہوں،یہاں بہت کام کرنے ضرورت ہے، بہت سے سیاست دان لاہور کے بارے میں غلط تاثر پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا الیکشن میں ہمارا منشور ہے، کہاں ہیں دودھ اور شہد کی نہریں ، سونے کی سڑکیں؟ سب سے زیادہ لاہو رمیں کام کرنے کی ضرورت ہے ، بلاول بھٹو ہم اپنے منشور پر عمل کرنے میں کامیاب ہوگئے تومہنگائی کا حل نکال سکیں گے،بلاول بھٹو لاہور کی سڑکوں پر گھوم چکا ہوں،یہاں بہت کام کرنے ضرورت ہے،بلاول بھٹو

دیگر خبریں

Trending