Friday, February 14, 2025
HomeTop Newsبڑھتی آلودگی: پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار

بڑھتی آلودگی: پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار

Published on

بڑھتی آلودگی: پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار

پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث صوبے میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نوٹی فکیشن شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ بگڑتے ہوئے ہوا کے معیار کی وجہ سے پنجاب حکومت نے صوبے کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام شہریوں کے لیے ایک ہفتے کے لیے فیس ماسک پہننالازمی قرار دیا ہے کیوں کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اس لیے براہ کرم ایک محفوظ کمیونٹی کے لیے گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں چھٹی کے روز بھی سموگ چھائی رہی جہاں صبح کے اوقات میں ملتان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 470 اور لاہور میں اے کیو آئی 406 ریکارڈ کیا گیا، فیصل آباد میں 314 اور گوجرانوالہ میں 254 اے کیو آئی رہا جو انتہائی مضر صحت ہے اور شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کا شکار ہورہی ہے اور ہسپتالوں میں دمے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں لاہور میں 12 سموگ کنٹرول ٹاور لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے، ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا، پنجاب حکومت سموگ سے نمٹنے کے لئے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو انسانی بس میں ممکن ہے، اسی سلسلے میں لاہور میں 12مقامات پر سموگ ائیر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے، سموگ پر قابو پانے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مصنوعی بار ش برسانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

Latest articles

آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرز بنگلور نے رجت پاٹیدار کو نیا کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات...

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی کھلاڑی فیملی کے بغیر سفر کریں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے...

بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیا نائب کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

More like this