Wednesday, July 24, 2024
کھیلکرکٹپاکستان سپر لیگ کے سیزن 9، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن9 کی ٹرافی کی آج لاہور میں رونمائی کی گئی۔

ریس کورس پارک میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں تمام کپتان موجود تھے۔اس تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی.

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا، پی ایس ایل 9 ایک زبردست ٹورنامنٹ ہوگا۔ ہم نے آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کے حکام کو بھی مدعو کیا ہے.
پی ایس ایل 9 کا انعقاد چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پچھلے ایڈیشن کی طرح پی ایس ایل 9 بھی دومقامات میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 17 سے 27 فروری تک 14 میچ ہوں گے۔ میچز 28 فروری سے 12 مارچ تک ہوں گے۔ اس کے بعد ایونٹ پلے آف کے لیے مکمل طور پر کراچی منتقل ہو جائے گا۔

افتتاحی میچ میں دو بار کی چیمپئن اور موجودہ ٹائٹل ہولڈرز، لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، جو 2016 اور 2018 کے ایڈیشن کی فاتح ہیں۔

اردو انٹرنیشنل

دیگر خبریں

Trending

The Hundred 2024: Will Mohammad Amir play the remaining matches?

دی ہنڈریڈ 2024:کیا محمد عامر بقیہ میچ کھیلیں گے؟

0
دی ہنڈریڈ 2024:کیا محمد عامر بقیہ میچ کھیلیں گے؟ اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر اوول میں برمنگھم فینکس...