Thursday, January 16, 2025
HomeTop Newsالیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل

الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل

Published on

الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 3 سرکاری پریس اداروں میں مکمل کیا گیا اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشنز کے لیے مجموعی طور پر 26کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرز متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ان کےنمائندوں کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

گزشتہ الیکشن سے تقابلی جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2018 کے عام انتخابات میں 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اور 800ٹن اسپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا۔

جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ عام انتخابات 2024 میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 2ہزار170ٹن کاغذ استعمال ہوا اور بیلٹ پیپرز کے لیے زیادہ کاغذ خرچ ہونے کی وجہ امیدواروں کی زیادہ تعداد ہے۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this