اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کےآخری روز کے چار میچز 11 جون کو دلچسپ انداز میں اختتام پذیر ہوئے.مراکش نے جمہوریہ کانگو کے خلاف چھ گول کر کے گروپ ای میں اپنی برتری کو مستحکم کر لیا۔برونڈی نے سیشلز کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی، اور گروپ ایف میں تیسرے نمبر پر چلا گیا۔
گیبون نے گیمبیا کو 3-2 سے شکست دی، گروپ لیڈرز کوٹ ڈی آئیوری سے پیچھےدوسرے نمبر پہ چلا گیا ۔کیمرون گروپ ڈی میں اپنی برتری بڑھا سکتا تھا، لیکن اس نے لوانڈا میں انگولا کے ساتھ 1-1 سے برابری کر دی۔
گیبون بمقابلہ گیمبیا
گیمبیا کی جانب سے ہاف ٹائم سے قبل یانکوبا منٹہ نے پہلا گول کیا۔ تاہم جم الیوینا نے وقفے کے فوراً بعد گیبون کے لیے برابری کا گول کر دیا۔
پیئر ایمرک اوبامیانگ نے پھر گیبون کو برتری دلائی۔ڈینس بوانگا نے گیبون کی برتری کو بڑھایا۔ گیمبیا کی جانب سے ایبو ایڈمز نے 79 ویں منٹ میں گول کیا، جو کہ فاتح گول ثابت ہوا.اب گیبون گروپ لیڈرز کوٹ ڈی آئیوری سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔
کانگو بمقابلہ ، مراکش باآسانی
اس میچ میں ایوب الکعبی نے تین گول (ایک ہیٹ ٹرک) کیے۔جبکہ عزالدین اوناہی، چادی ریاض اور صوفیانے رحیمی نے ایک ایک گول کیا۔ اور کانگو کو 6-0 سے شکست دی .یہ فتح گروپ ای میں مراکش سہرِ فہرست پوزیشن پر لے آئی.
سیشلز بمقابلہ برونڈی
اس میچ میں بیاینونیو نے دو گول کئے اور سودی عبداللہ برونڈی کے لیے نے ایک گول کیا۔اور سیشلز کو 3-1 سے شکست دی.
اس جیت نے برونڈی کو کوٹ ڈی آئیوری اور گیبون کے پیچھے، سٹینڈنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔
انگولا بمقابلہ کیمرون
کیمرون کی جانب سے برائن ایمبیومو نے ابتدائی گول کر کے انہیں برتری دلائی۔
تاہم، بعد میں کیمرون نے مائیکل اینگاڈیو-نگادجوئی کے اپنے گول کو تسلیم کر لیا، جس کے نتیجے میں لوانڈا میں یہ مقابلہ 1-1 سے ڈرا ہوا۔