الرئيسيةبین الاقوامیخانہ کعبہ کی چابی نئے کلید بردار کے حوالے کر دی گئی

خانہ کعبہ کی چابی نئے کلید بردار کے حوالے کر دی گئی

Published on

spot_img

خانہ کعبہ کی چابی نئے کلید بردار کے حوالے کر دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کے انتقال کے بعد کلید برداری کی ذمہ داری شیخ عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فتح مکہ کے بعد اب تک کلید برداروں میں شیخ عبدالوہاب الشیبی کا 78 واں نمبر ہے جنہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ،گزشتہ دنوں خانہ کعبہ کے 77 ویں کلید بردار (سادن) شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کا 80 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا جنہیں مکہ مکرمہ کے معروف قبرستان معلیٰ میں سپرد خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ سادن اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کے پاس کعبہ شریف کی چابی ہوتی ہے، کعبہ کے قفل کو کھولنا، بند کرنا اور اندرونی و بیرونی صفائی کے ساتھ ساتھ غلاف کعبہ کی تبدیلی و دیگر امور بھی سادن کے ذمہ ہوتے ہیں۔

فتح مکہ کے بعد نبی اکرم ﷺ نے بنو شیبہ کو چابی سونپی اور انہیں یہ ذمہ داری عطا کی تھی اس وقت سے اب تک کلید برداری کی ذمہ داری آل شیبہ کے پاس ہی ہے.

یہ بھی پڑھیں…

متولی کعبہ ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی انتقال کر گئے

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this