Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹبھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میں تیز بیٹنگ...

بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میں تیز بیٹنگ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میں تیز بیٹنگ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے منگل کو کانپور میں دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست دی، انہوں نے 7.36 کے حیران کن رن ریٹ کے ساتھ ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔

روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 312 گیندوں پر 383 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کی کانپور ٹیسٹ میں رنز بنانے کی اوسط 7.36 فی اوور رہی.

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے 7 رنز سے زائد کی اوسط سے اسکور بنائے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 2005 میں زمبابوے کے خلاف 6.80 کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے بنگلا دیش کو دومیچز کی سیریز میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments