Wednesday, December 11, 2024
HomeTop Newsفضائی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایران کو زیادہ...

فضائی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایران کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، جو بائیڈن

Published on

فضائی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایران کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، جو بائیڈن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے کی سرزمین پر فضائی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایران کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، ایران کو خطے میں خاص طور پر زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس تمام صورتحال میں کیا پیشرفت ہوتی ہے، مجھے نہیں علم کہ یہ صورتحال اب کس طرف جاتی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس تمام صورتحال کی بہت قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں مکمل طور پر مسلح ملک ہیں، ہم واضح طور پر جنوب اور وسط ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ پاکستان پر پہلے ایران نے حملہ کیا جو ان کا ایک اور غیرذمے دارانہ حملہ ہے اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے حوالے سے ایرانی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ اپکستان نے ایران پر حملے سے قبل امریکا کو آگاہ کیا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان اور شاہین...

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

بی بی ایل 14:اسٹوئنس میلبورن اسٹارز کے کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکس اسٹوئنس کو آئندہ بگ بیش لیگ ...

سیلز کی بدولت، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے...

More like this