صحافیوں کوایف آئی اے نوٹس کا معاملہ، چیف جسٹس قاضی فائز نے

0
74
فوجی عدالتوں میں شہریوں پر مقدمات کے خلاف کیس کی سماعت کرنے

صحافیوں کوایف آئی اے نوٹس کا معاملہ، چیف جسٹس قاضی فائز نے کیس مقرر کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے صحافیوں، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کارکنوں کو عدلیہ کو بدنام کرنے کے الزامات پر نوٹسز جاری کیے جانےکے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان، قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی بینچ کے سامنے اس معاملے کی سماعت کی تاریخ 30 جنوری 2024 مقرر کردی ہے۔

اس سے پہلے چیف جسٹس نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ (PAS) اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن (IHCJA) کے صدوسے چیمبر میں ملاقات کی اور ان کو پیر کے دن عدالت میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کا کہا۔

یہ کارروائی ایف آئی اے کی جانب سے کی جا رہی ہے، جس میں تقریباً 115 انکوائریاں اور 65 نوٹس دیے گئے ہیں۔ یہ نوٹس ان کو بھیجے گئے ہیں جو سوشل میڈیا پر جیف جسٹس کے خلاف ہتک آمیز کمپین چلانے میں ملوث بتائے جا رہے ہیں۔ ان میں نمایاں ناموں کی ایک فہرست بھی شامل ہے۔

اس معاملے کی مزید تفصیلات اور پیشرفت پر نظر رکھنا اہم ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کی میڈیا آزادی اور عدلیہ کے کردار کے تناظر میں بہت اہم ہے۔