Monday, October 7, 2024
Homeکھیلمینز والی بال نیشنز لیگ کا چھٹا ایڈیشن شروع

مینز والی بال نیشنز لیگ کا چھٹا ایڈیشن شروع

مینز والی بال نیشنز لیگ کا چھٹا ایڈیشن شروع

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق مردوں کی والی بال نیشنز لیگ (وی این ایل ) کا چھٹا ایڈیشن منگل (21 مئی) کو ترکی اور برازیل میں شروع ہو چکا ہے ، جس میں 16 ممالک ناک آؤٹ مراحل میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں، ناک آؤٹ مقابلے 27 سے 30 جون تک پولینڈ میں ہوں گے .

پولینڈ عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے اور دفاعی چیمپئن بھی ہے، جس نے گزشتہ سال اپنا پہلا وی این ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ 2018 میں لیگ کے آغاز کے بعد سے، میزبان ملک پانچ میں سے چار مواقع پر ٹاپ تھری میں جگہ بنا چکا ہے۔

ابتدائی راؤنڈ میں، 16 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ملک پول مرحلے میں 12 میچ کھیلے گا، جس کے تمام نتائج ایک رینکنگ ٹیبل میں جمع ہوں گے۔

اس کے بعد ٹاپ آٹھ ٹیمیں پولینڈ میں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، کانسی اور گولڈ میڈل کے مقابلے 30 جون کو ہوں گے۔
اگر میزبان ملک ، پولینڈ ٹاپ ایٹ میں رہ کر فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا ہے، تب بھی اسے ناک آؤٹ مرحلے میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ وہ آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیم کی جگہ لیں گے۔

عالمی رینکنگ پوائنٹس مقابلے کے ابتدائی راؤنڈز کے ہر میچ کے بعد دیئے جائیں گے یا کٹوائے جائیں گے اور یہ کچھ ٹیموں کے لیے اہم ہوگا جنہوں نے ابھی تک پیرس 2024 کے لیے کوالیفائی نہیں کیا ہے، پانچ اضافی اولمپک کوٹوں کا فیصلہ بین الاقوامی والی بال فیڈریشن درجہ بندی کا استعمال کرتے ہوئے جون 2024 میں کرے گی .

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments