Monday, July 15, 2024
کھیلکرکٹشاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی کپتانی...

شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی کپتانی کھونے کا خطرہ

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق ایک مقامی اخبار کے مطابق شاہین آفریدی کو اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کی کپتانی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9میں بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شاہین کی قیادت میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کو کپتانی میں تبدیلی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ 23 سالہ شاہین اس ذمہ داری کے لیے بہت کم عمر ہے اور اسے زیادہ پختگی کی ضرورت ہے دوسری طرف بورڈ کے کچھ ارکان کا خیال ہے کہ ورلڈ کپ کے قریب قیادت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہوگا کیونکہ اس سے ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے حتمی فیصلہ چیئرمین کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر شاہین کو ہٹایا جاتا ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ محمد رضوان کو اس کردار کے لیے مقرر کیا جائے گاتاہم سابق کپتان بابر اعظم بھی دعویداروں میں شامل ہیں۔

بابر، کی پشاور زلمی اس وقت پی ایس ایل 9 میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اس دوران رضوان کی ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر ہے۔

فاسٹ باولر شاہین، نے گزشتہ سال نومبر میں بابرکی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کی تھی ان کی قیادت میں پاکستان کو اب تک پانچ میں سے چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شاہین کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے 2022 اور 2023 کے ایڈیشنز میں دو سالوں میں دو بار پی ایس ایل جیتا تھا۔

ٹیٹ وئنٹی ورلڈ کپ2024 جو 1 جون سے شروع ہو رہا ہے ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے 20 ٹیموں کے فارمیٹ کو دو مراحل میں تقسیم کیا جائے گاحالانکہ 2021 اور 2022 کے ایڈیشنز میں نظر آنے والے پہلے راؤنڈ/سپر 12 کے انتظامات سے مختلف ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے زیادہ متوقع میچ 9 جون کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں کھیلا جائے گا۔

دیگر خبریں

Trending

LPL 2024: Shadab Khan confident of repeating his performance in international cricket

ایل پی ایل 2024: شاداب خان اپنی کارکردگی کو بین الاقوامی...

0
ایل پی ایل 2024: شاداب خان اپنی کارکردگی کو بین الاقوامی کرکٹ میں دہرانے کے لیے پراعتماد اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے...